جنگ کا خطرہ کم ہو رہا ہے، وزيراطلاعات فواد چوہدری

Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting briefing  media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet Meeting in Islamabad on February 07, 2019
Chaudhry Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting briefing media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet Meeting in Islamabad on February 07, 2019

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقدامات سے دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی، حالات بہتر ہو رہے ہيں گزرتے وقت کے ساتھ جنگ کا خطرہ کم ہو رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا، ايف اے ٹي ايف کي شرائط پوری کريں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگ کا خطرہ کم ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں سمجھدار عناصر سیاسی مقاصد کیلئے برصغیر کے اربوں عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر مودی پر تنقید کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کسی جنگی جنون کا حصہ نہیں انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں ایک مخصوص طبقہ جو جنگی جنون پیدا کررہا تھا اب اپنے ہوش و حواس میں آگیا ہے ، انہوں نے چین ' امریکہ' ایران' ترکی اور عرب امارات سمیت مختلف ملکوں کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار کو سراہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اس سال جنوری میں انتہا پسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے ہدایت دے رکھی تھی اور اس نے انتہا پسند عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے سیاسی' اقتصادی اور انتظامی منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عرب ملکوں سمیت متعدد بڑے ممالک پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑی سرمایہ کاری کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس پالیسی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنی ویزا پالیسی میں نرم کی ہے اور ملک کھولنے کی پالیسی کے تحت اب ستر ملکوںکے کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائے گا۔

INFORMATION MINISTER

Tabool ads will show in this div