وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متنازع بیان پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔
وزیراعلاعات پنجاب سے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر استعفیٰ لیا گیا، فیاض الحسن چوہان نے ہندوؤں سے متعلق غیر مہذبانہ بیان دیا تھا۔ سینئر پارٹی رہنماؤں نے صوبائی وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر کے لب ولہجے اور نازیبا الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اقلیتوں کے خلاف ایسے بیانات قابل برداشت نہیں۔
پاکستان میں موجود ہندوؤں پر نہیں،بھارت میں مقیم ہندوؤں پر تنقید کی،فیاض الحسن
پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ فیاض الحسن متعدد بار پارٹی کیلئے مشکلات پیدا کر چکے ہیں اور ان کا لب و لہجہ پی ٹی آئی کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں موجود ہندو اقلیت کو نہیں، بلکہ نریندر مودی، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں موجود ہندوؤں کی دل آزاری پر معافی بھی مانگی تھی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بھی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے استعفیٰ کی تصدیق کردی۔