کوئٹہ اور اطراف میں زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے زیر زمین 16 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر سے 42 کلو دور مشرق کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

 زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div