ایل این جی اسکینڈل، نیب کی تحقیقات کے لیے شیخ رشید طلب

ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ طلب کرلئے گئے۔

قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو  7مارچ کو نیب راولپنڈی آفس طلب کرلیا۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم  کو طلبی کے ساتھ نیب کے سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ۔

ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نے 28 فروری کو جواب جمع کرانا تھا تاہم ان کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو 15 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

 

shaikh rasheed ahmed

LNG Scandal

Shahid Khaqqan Abbasi

Tabool ads will show in this div