پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کےخلاف بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری پوزیشن اچھی ہے لیکن آج کا میچ پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیموں کےلیے اہم ہے۔
کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہماری بھی ترجیح بولنگ کرنا ہوتی لیکن یہ بات اہم ہے کہ آج کی جیت ہمارے لیے ضروری ہے اور اس وجہ سے ٹیم میں کچھ تبدیلی کی گئی۔
پی ایس ایل کے ابوظبی میں آج آخری دو میچز کھیلے جائیں گے
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور ملتان سلطانز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ روز شین واٹسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔
پشاور زلمی
کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، مصباح الحق، کیرن پولارڈ، لیام ڈاؤسن، حسن علی، سمین گل، ٹائمل ملز، وہاب ریاض۔
لاہور قلندرز
کپتان فخر زمان، اینٹن ڈِوچ، حارث سہیل، سہیل اختر، ڈیوڈ ویز، سندیپ لیمی چین، حارث رؤف، عمیر مسعود، راحت علی، شاہین شاہ آفریدی، رائن ٹین ڈسکاٹہ۔