پی ایس ایل کے ابوظبی میں آج آخری دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 میں آج پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

ابو ظہبی کے شیخ زاہد اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے آج آخری دو میچز ہوں گے جس کے بعد ایونٹ کے بقیہ 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے اور دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

واٹسن کی دھواں دھار بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرادیا

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور ملتان سلطانز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز کو صرف 2 میچز میں کامیابی ہوئی جس کی وجہ سے ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

گزشتہ روز شین واٹسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

ISLAMABAD UNITED

points table

PSL 4

Tabool ads will show in this div