کراچی پولیس کے پی ایس ایل میچز کے لیے انتظامات،اہم ہدایات جاری

کراچي پوليس چيف امير شيخ  نے پی ایس ایل میچز سے متعلق انتظامات اور اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ میچز کے لیے انتظامات پورے ہيں،کچھ کمي رہ جائےتو معذرت خواہ ہیں۔

کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم ميں اعلیٰ حکام کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ہم نے فل ڈريس ريہرسل کي ہے،تمام اداروں سے رابطہ ہے۔

پوليس چيف نے بتایا کہ میچز کے دوران چيکنگ ہوگي مگر عوام کو تنگ نہيں کياجائيگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار اسٹيڈيم ميں کھانے پينے کا اچھا انتظام ہوگا۔

پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل

میچ والے دن سے متعلق امير شيخ کا کہنا تھا کہ  اسٹيڈيم کے گیٹ 2بجے کھول ديئے جائيں گے۔ ميچ سے 2 گھنٹے پہلے گيٹ بند ہوجائيں گے۔ يونيورسٹي روڈ پر 4 جگہ پارکنگ ہوگي،ڈالميا روڈ پر بھي ايک پارکنگ ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائي جائے گی۔

National Stadium PSL 4

Karachi Matches

Tabool ads will show in this div