سجاول میں گاڑی نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق
سجاول میں سوزوکی پک اَپ الٹ کر نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
دیوان شگر مل جاتی کے قریب چوک اسٹاپ پر تیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوئی اور الٹ کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں میرپور بٹھورو کا رہائشی ایک شخص حیدر سوہو موقع پر جاں بحق اور عبدالرحیم سوہو نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے میں زخمی شخص کو تشویناک حالت میں کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا ہے
سوزوکی پک اپ میرپور بٹھورو سے جاتی چوک آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
TRAFFIC ACCIDENT
car in canal
تبولا
Tabool ads will show in this div