ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کي والدہ مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئيں۔ قومي کرکٹر کي والدہ کي نماز جنازہ آج گجر خان ميں عصر کے بعد ادا کي جائے گي۔

قومي کرکٹر محمد عامر کي والدہ 2 دن سے لاہور ڈيفنس ميں واقع نجي اسپتال ميں زيرِعلاج تھيں۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ محمد عامر نے قوم سے اپني والدہ کي صحتيابي کيلے دعا کي اپيل بھي کي تھيں۔

محمد عامر اور ان کے اہل خانہ  ميت کو ليکر گجر خان کيلئے روانہ ہوگئے ہيں جہاں ان کو اپنے آبائي علاقے ميں سپرد خاک کيا جائے گا۔

محمد عامر متحدہ عرب امارات ميں جاري پاکستان سپر ليگ ميں کراچي کنگز کي نمائندگي کررہے تھےاور والدہ کي علالت کے باعث پہلے ہي پاکستان پہنچ چکے تھے۔ قومي کرکٹر کي والدہ کي وفات پر ان کے ساتھي کرکٹرز نے بھي دکھ اور رنج کا اظہار کيا اور مرحومہ کيلئے بلند درجات کي دعا کی۔

Test cricketer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div