بھارتی طیاروں کوحسن صدیقی اورونگ کمانڈرنعمان نےتباہ کیا،ترجمان

ترجمان پاک افواج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے کو اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی، جب کہ دوسرے کو ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے تباہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج اپنی بڑائی کے چرچوں یا تشہیر پر نہیں بلکہ اپنی جنگی تیاریوں اور پیشہ وارانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔

 

ستائیس فروری کو ایک طیارے کو اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی اور دوسرے کو ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے تباہ کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پوری توجہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر مرکوز رہتی ہے۔ گھمنڈ اور تکبر ان کا شیوہ نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عاجری ہی پاک افواج کا طرہ امتیاز ہے، سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کا سارا معاملہ آئی ایس پی آر دیکھ رہا ہے۔

Pulwama Attack

INDIAN PILOT

Indian Mig

Indian Plane Shot Down

Tabool ads will show in this div