کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری

Mar 05, 2019
[caption id="attachment_1471382" align="alignnone" width="640"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

وفاقی حکومت نے سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی کے شکار افراد اور تنظیموں کو تحويل ميں لے کر ان کے اکاؤنٹ منجمد اور ضبط کرنے کا سلامتی کونسل کا آرڈر 2019 جاری کر دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان ميں کہا گيا ہے کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کا نظام سالہا سال سے وضع کردہ  ہے جس کے تحت رکن ممالک کو سلامتي کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی جانب سے نامزد افراد يا اداروں کے اثاثے منجمد یا ضبط کرنے ہوتے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کر دیا، فواد چوہدری

يہ حکم نامہ 2019 سلامتي کونسل اور ایف اے ٹی ایف معیارات کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جو سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کی شقوں کے مطابق ہے۔

گزشتہ روز سماء کو خصوصی انٹرویو میں وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نيشنل ايکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر ديا ہے، کسي کو رياست کي رٹ چيلنج کرنے نہيں ديں گے۔

فواد چوہدري کا کہنا تھا کہ مربوط حکمت عملي کے تحت فنڈنگ روک رہے ہيں، ضرورت پڑي تو طاقت کا استعمال بھي کيا جائے گا۔

banned organisation

funds freezing

Tabool ads will show in this div