پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ 4 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، 119 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں پورا کرلیا۔
پی ایس ایل 4 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف لیام لیونگ اسٹون کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا۔
[caption id="attachment_1471312" align="alignnone" width="1238"]Impressive Iyas takes another one! Sultans fight back, Kings are two down. LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvMS pic.twitter.com/4JYYGkkw6S
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2019

کراچی کنگز کے بابر اعظم 12، کولن منرو 11، کولنگ انگرام 31، افتخار احمد صفر اور محمد رضوان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیام لیونگ اسٹون نے 42 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Kings ? knock out Sultans! @KarachiKingsARY beat @MultanSultans by 5 wickets.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvMS pic.twitter.com/ojK4blF1aK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2019
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد الیاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اور محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 4 : ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف
عثمان شنواری کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
For his sizzling spell of bowling, @Usmanshinwari6 is the Man of the Match.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvMS pic.twitter.com/2jDbW0UOeW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2019

ٹیم پوزیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلا، پشاور زلمی کا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، لاہور قلندرز کے 6 اور ملتان سلطانز کے 4 پوائنٹس ہیں۔