انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے یونان میں ایف آئی اے کا دفتر قائم

Mar 04, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/ATHENS-FIA-OFFICE-KHI-VO-04-03.mp4"][/video]

انساني اسمگلنگ کي روک تھام کيلئے يونان ميں ايف آئي اے کا دفتر قائم کرديا گيا ۔

سپریم کورٹ کے حکم پرایف آئی اے نے انساني اسمگلنگ کي روک تھام کیلئے یونان میں ایف آئی اے کا دفتر قائم کردیا گیا ہے۔ یونان کے پارلیمانی لیڈرنے دفترکا افتتاح کرديا، ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر صفیع اللہ جوکھیو کو تعینات کردیا۔ صفيع اللہ جوکھيو نے کہا کہ پانچ سو پاکستانی يونان کي جیلوں میں قید ہيں، قیدیوں کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیے : انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے افسران ملوث، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع گجرات میں پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیے : گجرات سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان نوجوانوں کو غیرقانونی راستوں سے ترکی اور یونان بھیجتے تھے۔

اس سے قبل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا تھا کہ ایف آئی اے کے اپنے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

 

human smuggling

latest

Tabool ads will show in this div