پی ایس ایل 4 : ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

Photo PSL
Photo PSL
Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز کے عثمان شنواری اور عمر خان کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز 118 رنز تک محدود ہوگئے۔

پی ایس ایل 4 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، عثمان شنواری اور عمر خان کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 118 رنز تک محدود کردیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے حماد اعظم 29 اور شعیب ملک 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، عمر صدیق 5، جیمز ونس 16، جونسن چارلس 7، ڈینیئل کرسٹیان 5 اور محمد عرفان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کرس گرین 18 اور محمد الیاس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری نے صرف 15 رنز دے کر 4 اور عمر خان نے 22 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

Multan Sultans

PSL4

PSL2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div