نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کر دیا، فواد چوہدری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/MA-FAWAD-CH-EXCLUSIVE-INTERVIEW-SOT-04-03.mp4"][/video]

وفاقی وزيراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ مربوط حکمت عملی کے تحت کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روک رہے ہیں۔ ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعد تشکیل دیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ اب کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ اس کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا تو بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

بھارتی جارحیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم حالات کے لیے تیار ہیں۔ نریندرا مودی نے دوبارہ غلطی کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ حالیہ غلطی سے بھی مودی کو سیاسی نقصان ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنگی قیدی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا جس کے ذریعے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پرعالمی توجہ حاصل کی۔ خارجہ پالیسی کسی شخص کی نہیں پاکستان کی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو نوبل انعام کی قرارداد پر بھارت اور یورپی یونین میں بحث چھڑ گئی ہے۔

national action plan

SAMAA TV

Fawad Chodhary

Tabool ads will show in this div