چمن میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا

افغانستان سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اور گہرائی 16 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے 50 کلو میٹر دو شمال کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکال  آئے۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div