ہاؤ ٹو ٹرين يور ڈريگن دا ہڈن ورلڈ کا باکس آفس پر راج

ہالي ووڈ اينيميٹڈ فلم ہاؤ ٹو ٹرين يور ڈريگن کے پارٹ تھری "دا ہڈن ورلڈ" کا امريکي باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ اینی میٹڈ فلم نے دوسرے ہفتے مزيد تين کروڈ ڈالرز کما ليے۔ فلم اب تک دس کروڈ ڈالرز کا بزنس کرچکي ہے۔

رائٹر و ہدایت کار ڈین ڈیبلوئس کی فلم ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن دا ہڈن ورلڈ 2010ء میں بنائی گئی فلم ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں مختلف کرداروں کی پس پردہ آوازوں کیلئے ہالی ووڈ اداکاروں جے بروشل، کیٹ بلانچٹ، کریگ فرگوسن، امیریکا فریرا، جوناہ ہل، ٹی جے ملر اورکرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پروڈکشن فلم کے سیکوئل کی کہانی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے، جس میں ہکاپ اور ٹوتھ لیس یعنی ڈائنوسار اب بڑے ہوچکے ہیں اور انہوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے۔

فلم میں نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کا ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچتے ہیں، جہاں اسے سیکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں۔ جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن قائم رکھنے کی فکر لاحق ہوتی ہے۔ فلم کو رواں سال یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

animated movie

Tabool ads will show in this div