عمران خان کی تعریف پر بھارت میں پروفیسر انتہا پسندووں کے نشانے پر

بھارت میں طلبا کے بعد استاد بھی پاکستان کی حمایت پر تشدد کا نشانہ بن گئے۔ انتہا پسند ہندووں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حمایت پر پروفیسر کو گھٹنوں پر بیٹھ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا سے جاری رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کرنے پر طلبہ نے استاد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کے پروفیسر نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف اور نريندر مودي پر تنقيد کی تھی۔

پوسٹ کے بعد پروفیسر کے خلاف انتہا پسند جماعت نے مظاہرہ کیا، جس پر پروفیسر کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی لیکن معاملہ یہاں نہیں رکا۔

پروفیسر کو کالج کیمپس میں ہی پولیس کی موجودگی میں سب کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھ کر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنی پڑی۔ انتہا پسندووں نے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔

Hindu Extremist

PM IMRAN KHAN

INDIAN PILOT

Torture on Professor

Tabool ads will show in this div