برطانوی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں پلوامہ حملے کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کرلی ہے۔ فریقین باہمی مشاورت سے جلد دورے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے فون کرکے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور وزیراعظم نے قطری پیشکش کا شکریہ اداکیا۔