خیبرپختونخوا میں کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم

حکومت خیبرپختونخوا نے کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم کردی۔

محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھالی تاہم شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔ شوٹنگ لائسنس کے بغیر شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

نئے حکم نامے کے بعد شکاری شکارکے موسم میں صرف 10 جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک کونج کا شکار صرف 300روپے میں کیا جاسکتا ہے جبکہ شکاری کیمپ 5 ہزار روپے میں لگا سکتا ہے۔

پاکستان میں پائی جانے والی کونج اپنی خوبصوتی کے باعث دنیا بھرمیں مشہورہے۔

KP GOVERNMENT

Cranes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div