کراچی کے لٹیرے چالاک ہوگئے

Mar 03, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Crime-and-CCTV-Overall-khi-Pkg-08-02-Hasan.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے نجي اسپتال ميں 4 ڈاکو سيکورٹٰي گارڈ پر ٹوٹ پڑے اور ریسپشن سے نقدی لے اڑے۔ انھوں نے پہلے گارڈ کا سرپھاڑ ديا او پھر اس کے سر پر پٹياں رکھتے رہے۔ واردات کي سي سي ٹي وي سماء نے حاصل کرلی۔

کراچي ميں ڈاکوڈرامے بازی بھی کرنے لگے۔ نجي اسپتال ميں لوٹ مار کرنے کے لئے داخل ہوئے تو ايک ساتھي کو مريض بناکر لائے،اندر داخل ہوتے ہي سيکيورٹي گارڈ پردھاوا بول ديا۔

گارڈ نے مزاحمت کي تو اسے زمین پر گرا کر پستول کے دستے سے وار کرکے اس کا سر پھاڑ دیا اور پھر خود ہی پٹی بھی کرتے رہے۔ ملزمان نے اسپتال کے ریسپشن سے نقدي چھيني اور فرار ہوگئے۔

اس سے قبل، فروری کے مہينے ميں اس ہي اسپتال ميں ڈکيتي کي واردات ہوئی تھی۔

KARACHI CRIME

Tabool ads will show in this div