اسلام آباد کا موسم سہانا،بادلوں کے ڈیرے،بارش کا امکان

اسلام آباد میں آج بھی موسم سہانا ہے، رات بھر بارش ہوتی رہی ہے اور دن کے وقت بھی آسمان پر بادل چھائے رہے۔

اسلام آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔ سردی ہے کہ جانے کا نام نہیں لے رہی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رے گا اور بہار کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

جاتی سردی لوٹ آنے سے شہریوں نے گرم کپڑے پھر نکال لئے ہیں۔ خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے کےلئے شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ ژوب، قلات، مکران، لاڑکانہ، شہید بینظر آباد ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div