پی ایس ایل میں آج آرام کا دن،پیر کو دو اہم میچز کھیلے جائیں گے
پاکستان سپر ليگ ميں اتوار کو کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، جب کہ لائيو ايکشن پیر سے شروع ہوگا۔ پشاور زلمي کي ٹيم کوئٹہ گليڈي ايٹرز سے اور کراچي کنگز کو ملتان سلطانز سے سامنا ہوگا۔
پي ايس ايل فور کا ميلہ يواے اي ميں اختتام کے قريب پہنچ گیا، جہاں ابوظبي ميں صرف چار ميچز کے بعد پاکستان ميں ميدان سجے گا۔ ايونٹ ميں آج بھي آرام کا دن ہے، تاہم لائيو ايکشن پير سے ابوظبي میں ہوگا۔
پشاور زلمي اور کوئٹہ گليڈي ايٹرز آمنے سامنے آئيں گے۔ زلمي پوائنٹس ٹيبل پر سرفہرست ہے۔ گليڈي ايٹرز دوسرے نمبر پر ہيں۔
پی ایس ایل 4 میچز، کراچی میں کون سے راستے بند ہونگے، پلان جاری
دوسرے ميچ ميں کراچي کنگز اور ملتان سلطانز ميں جوڑ پڑے گا۔ دونوں ٹيميں دوسري بار مدمقابل آرہي ہيں۔
پہلے ميچ ميں کراچي نے ملتان کو سات رنز سے شکست دي تھي، پوائنٹس ٹيبل پر پشاور زلمی پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، کراچي کا پانچواں جب کہ ملتان سلطانز کا آخري نمبر ہے۔
ایونٹ میں اب تک پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میں سے 5 میچز چیت چکے ہیں جبکہ کراچی کنگز 3 اور ملتان سلطانز صرف 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہا۔
دونوں میچز شیخ زاہد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے اور دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔