بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کے شایان شان عمل ہے،ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ ترکي پاک بھارت کشيدگي ميں کمي کے ليے اپني ذمہ داري ادا کرنے کو تيار ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا،جو پاکستان کے شایان شان عمل ہے۔

اپنے تازہ انٹرویو میں ترک صدر طيب اردوگان کا کہنا تھا کہ کشيدگي ميں کمي دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہے، بھارتي پائلٹ کي واپسي پر پاکستان کي تعريف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل کي جتني تعريف کي جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے وزیراعظم اور صدر سے بات ہوئی اور ترکي کشيدگي ميں کمي کے ليے اپني ذمہ داري ادا کرنے کيلئے تيار ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ ملنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دورہ پاکستان موخر کر ديا۔

PAKISTAN AIR FORCE

turkish president

Pulwama Attack

INDIAN PILOT

MIG21

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div