پاک بھارت کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا، ایئر پورٹ حکام نے مسافروں کو روانگی سے قبل ہیلپ لائن 0215 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ کو 4 مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کو اتوار کی صبح 6 بجے سے آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

سی اے اے کی جانب سے اتوار کی صبح 6 بجے سے لاہور ائرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے کھولنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں اور ائرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو اگاہ کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی پروازوں کو ری شیڈول کرکے اپنے مسافروں کو بروقت آگاہ کر سکیں۔

 

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فلائیٹ انکوائری کی معلومات حاصل کرکے ائرپورٹ جائیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشل فلائٹس کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور مسافروں کی ہدایت کی گئی کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل 0215 ہیلپ لائن پر کال کرکے معلومات حاصل کرلیں۔

   

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیئے تھے۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی فضائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کیے، جب کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اب بھی معطل ہے جو 4 مارچ کو دوپہر ایک بجے بحال ہوگا۔

FLIGHT OPERATION

allama iqbal airport

Pulwama Attack

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div