بھارتی پائلٹ کی اہلخانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات

بھارتي پائلٹ ابھي نندن جيسے ہي اس نے اپني دھرتي پرقدم رکھا بیگانوں جيسا سلوک شروع ہوگيا، ابھي نندن سے بھارتي وزيردفاع اور ديگراعليٰ حکام نے ملاقات کي تو طبيعت پوچھنے کے بجائے پوچھ گچھ شروع کردي۔ ابھی نندن کے اہلخانہ کو بھي صرف نو منٹ ملاقات کی اجازت دی گئی ۔

بھارتی حکام نے پاکستان سے لوٹنے والے ونگ کمانڈرکو نئی دہلی کے فوجی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیاگیا۔

اس دوران وزیردفاع نرملا سیتارامن بھی دیگرحکام کے ہمراہ اسپتال پہنچیں مگر سیتا جی نے خیرخیریت کے بجائے ابھی کو سوالات کی توپوں کے نشانے پر رکھ دیا۔

پاکستانی شاہینوں کے جوابی حملے میں بال بال بچنے والے بھارتی ہوا باز کو اہلخانہ سے صرف نو منٹ ملاقات کی اجازت ملی، گزشتہ روز وابگہ بارڈر پربھی بھارتی حکام نے ابھی نندن کو سینے سے لگانے کے بجائے مجرم کی طرح کمر سے پکڑ کرلے گئے تھے۔

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div