نیب نے آغا سراج درانی کے بینک لاکرز کی تلاشی لے لی
کراچی کی مقامی عدالت سے منظوری کے بعد نیب نے آغا سراج درانی کے بينک لاکرز بھی کھنگال ليے ۔
نیب نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لے لی۔
نجي بينک کے تين لاکرز جوڈيشل مجسٹريٹ کي موجودگي ميں کھولے گئے، نيب نے اہم دستاويزات سميت ديگر بہت کچھ حاصل کرليا۔
مزید پڑھیے : آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع
دوسری جانب آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں نيب کے خلاف شکايتوں کے انبار لگا ديئے، احتساب عدالت نے آغا سراج دراني کے ريمانڈ ميں 11 مارچ تک توسيع کردی۔
نیب نے 20فروری کے دن آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا، آغا سراج درانی کو سندھ میں آمدن سے زیادہ اثاثے ،غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں تعمیر کے دوران گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔