پی ایس ایل 4 میچز، کراچی میں کون سے راستے بند ہونگے، پلان جاری

کراچي ميں پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ سجے گا، جس کے انتظامات کوحتمي شکل دي جارہي ہے، کون سي سڑک بند ہوگي کون سا راستہ کھلا رہے گا، ڈي آئي جي ٹريفک جاويد مہر نے بريفنگ ميں بتاديا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ شائقین کے لیے پانچ پارکنگ پوئنٹ کاانتظام ہوگا، اسٹیڈیم آنے والے شہریوں کواصل شناختی کارڈ اورٹکٹ اپنے ہمراہ رکھنالازم ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ شٹل سروس کے ذریعے شہریوں کوپارکنگ پوائنٹ سے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا جبکہ دوہزارٹریفک پولیس کی نفری مامورہوگی۔

مزید پڑھیے :پی ایس ایل 4 کےحوالے سے سندھ پولیس نے پلان ترتیب دے دیا

ڈی آئی جی جاوید مہرنے کہا کہکوشش کی گئی ہے شہریوں کوکم سے کم مشکلات کاسامناہو، آغازخان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والے افراد باآسانی نیوٹاون کٹ والا راستہ اختیارکرسکیں گے۔

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کوٹکٹ اور اصل شناختی کارڈاپنے ہمراہرکھنا لازم ہوگا، جبکہ ٹریفک کی سیکورٹی کے ماموردوہزار نفری میں سات ایس ایس پیز اور بیس ڈی ایس پیزشامل ہیں، میچزکے دوران ٹریفک پولیس کے تمام ہیلپ لائن نمبر24 گھنٹے آن ہونگے ۔

dig traffic

route plan

PSL 4

Tabool ads will show in this div