روزانہ مفت میں بریانی کھانا پولیس اہکار کو مہنگا پڑگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Biryani-Bhatta-1500-KHI-PKG-02-03Kami.mp4"][/video]

کيا کراچی پولیس کے اہلکاروں کو تنخواہ نہيں ملتی ؟ روز روز مفت میں کھانا لے جانے پر بريانی والا طیش میں آگیا، سماء نے معاملہ اٹھایا تو آئی جی سندھ نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرديا۔

کراچی کے علاقے بفرزون ميں برياني سينٹر میں روزانہ کی طرح تيموريہ تھانے کے اہلکارآئے اہلکاروں نے برياني خريدي، پيسے ديے بغير جانے لگے۔

تاہم اس بار بریانی سنٹر کا مالک رفيق صاحب تيار بيٹھے تھے اور انہوں نے پولیس اہلکار کے بریانی لیتے ہوئے ويڈيو بنالی، جسے دیکھ کر پوليس والا بھاگا نہيں بلکہ ساتھي اہلکار کو ساتھ لے آيا۔

پولیس اہلکار کھانے کے پيسے مانگنے پربزرگ دکاندار کو دھمکياں دینے لگے اور اہلکاروں نے پکوان مالک کاموبائل فون بھی چھین لیا۔

برياني والے رفيق اللہ نے آئي جي سندھ کومشورہ ديا کہ آئي جي صاحب ويڈيو بنانے والوں پر پچيس ہزارروپے انعام رکھيں تاکہ يہ بدمعاشي نہ کرسکيں۔

سماء نے معاملہ اٹھايا تو آئي جي سندھ نے نوٹس ليکر مفت برياني کھاکربدتميزي کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کرديا۔

 
Tabool ads will show in this div