تازہ ترین

بھارت نے شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی

بھارتی قید میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی شہری شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کی جے پور جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو ساتھی قیدیوں نے 20 فروری کو پتھر مار مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید جانیے : ایل اوسی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید، آئی ایس پی آر

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی قیدی شاکر اللہ جاسوسی کے الزام میں جیل میں قید تھا، 50 سالہ شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام نے شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کی، شاکر اللہ کا جسد خاکی ان کے بھائی اور بھابی نے وصول کیا۔

شاکر اللہ 2003ء میں غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر گیا تھا جسے بھارت نے گرفتار کرکے جاسوس قرار دے کر جیل میں قید کردیا تھا۔

ویڈیو: گرفتار بھارتی پائلٹ نے پاکستانی فوج کے بارے میں کیا کہا؟

شاکر اللہ کے اہل خانہ نے بھارتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے لوگوں کو زندہ واپس بھیج دیتے ہیں، انہیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔

 پاکستان کی جانب سے پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے کے جواب میں بھارتی حکام نے شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کی۔

مزید جانیے : پلوامہ حملے کا غصہ، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قتل

گزشتہ ماہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

shakir ullah

jaipur

Tabool ads will show in this div