کراچی میں پی ایس ایل میچز،محکمہ صحت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

Mar 02, 2019

کراچي ميں پي ايس ايل ميچز کيلئے محکمہ صحت کو اہم ذمہ دارياں سونپ دی گئی ہیں۔

کراچي میں سیکریٹری صحت کی زیرِ صدارت اجلاس ميں اہم فیصلے کئے گئے۔نيشنل اسٹيڈيم ميں 8 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کيا جائے گا۔ کھلاڑيوں کے زیر ااستعمال دونوں ہوٹلز ميں بھي ميڈٰيکل ٹيمز موجود رہيں گي۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہونگی۔ایونٹ کے دوران شہر کے 2 نجی اسپتال کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

کراچی میں سرکاری اور غیر سرکاری بلڈ بینک کو ہائی الرٹ کردیا جائے گا جبکہ سرکاری،غیر سرکاری ایمبولینس سروس کی خدمات بھی حاصل ہونگی۔

پی ایس ایل میچز کے دوران محکمہ صحت کے 80 افراد خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔

 

NATIONAL STADIUM

PSL 4

Tabool ads will show in this div