اے ٹی پی ٹائٹلز کی سنچری سے راجر فیڈر ایک فتح کی دوری پر
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/ROGER-FEDERER-WIN-PKG-02-03-Mukkaram.mp4"][/video]

سوئٹزر لينڈ کے راجر فيڈرر دبئي ٹينس چيمپيئن شپ کے فائنل ميں پہنچ گئے۔ فيڈرر اے ٹي پي ٹائٹلز کي سنچري سے صرف ايک فتح کي دوري پر ہيں۔
دبئي ٹينس چيمپيئن شپ ميں راجر فيڈرر کي فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ سوئس اسٹار نے سيمي فائنل ميں کروشيا کے بورنا چورچ کو اسٹريٹ سيٹ ميں شکست دی۔ فيڈرر نے چھ دو اور چھ دو سے کاميابي حاصل کی۔
It's finals day 🙌 Who do you think will win? #DDFTennis pic.twitter.com/XoVF4wY3P1
— Dubai Tennis Champs (@DDFTennis) March 2, 2019
دوسرے سيمي فائنل ميں يونان کے اسٹیفنوز سٹسیپاز نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے مونفلز کو شکست دی۔ اسٹيفونس نے چھ چار، سات چھ اور سات چھ سے ميچ جيت کر فائنل ميں جگہ بنائي۔