آزاد کشمیر میں باپ اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم 3 سال بعد گرفتار

آزاد کشمیر میں دُہرے قتل کے ملزم تین سال بعد گرفتار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تین سال پہلے کامونکی میں تھانہ صدر کے علاقے میں لڑکے نے والد اور بھائی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔ دونوں مقتول اس وقت سو رہے تھے۔ اس کے بعد ملزم بھیس بدل کر زندگی گزاررہا تھا۔
گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بہن کا رشتہ اس کی مرضی کے خلاف کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا، ملزم آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا۔