سندھ حکومت کا چنگچی رکشوں پر کریک ڈاؤن،سواریاں محدود ہونگی

سندھ حکومت نےچنگچي رکشوں کو4 سواريوں تک محدود کرديا ہے۔

کراچی میں چنگچي رکشے کا 6 کلوميٹر تک کرايہ10روپے مقرر کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے نوٹيفکيشن جاری کردیا گیا ہے۔  نوٹی فیکیشن میں مزید درج ہے کہ 6 کلوميٹر سے زائد پر في سواری 15 روپے کرايہ ليا جائے گا۔اس کی خلاف ورزي پرضابطہ فوجداري کے تحت مقدمات درج ہوںگے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر نے واضح کیا کہ مقدمہ درج کرنے کی ذمہ داری ٹريفک پوليس کی ہوگی،چنگچی  رکشے کو ایکسائز ميں رجسٹرڈ کرکے نمبر پلیٹ لینا ہوگی۔

Karachi Mass transit

Karachi Transport Issue

Tabool ads will show in this div