ایل اوسی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید، آئی ایس پی آر
بھارتي فوج کي جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 پاکستانی فوجی اور 2 شہری شہيد جبکہ خاتون سميت 4 زخمي ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے، شہداء میں شامل حوالدارعبدالرب اور نائیک خرم کا تعلق پنجاب کے شہر ڈی جی خان سے ہے۔
دوسری جانب تتہ پانی اور جند روٹ میں بھارتی فوج کی شہري آبادی پر گولہ باری سے کئي مکانات تباہ اور دو افراد شہید ہوگئے، زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی آرمی کی فائرنگ کے جواب میں پاکستاني فورسز نے سرحد پار بھارت کي کئي چوکياں تباہ کر دیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی
نکیال سيکٹر پر بھارتي فوج کي فائرنگ سے ہٹیاں بالا کا رہائشی 19 سالہ نوجوان سدھیر قریشی اور دھیری گاؤں کا رہائشی 80 سالہ بزرگ نذیر احمد شہید ہوگئے۔ زخمیوں میں نکیال کا ایک نوجوان شامل ہے۔ نکیال سیکٹر کے گاؤں دھروتی موہڑہ، پیر کلنجر، داتوٹ، ترکنڈی اور بالاکوٹ میں بھارتی آرمی کی شہری آبادی پر شیلنگ تاحال جاری۔
نکیال میں آج ہونے والے 5 ویں اور 8 ویں کلاس کے امتحانات ملتوی جبکہ 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گے۔
گوئی سیکٹر کے گاؤں رڈکھٹار میں بھارتی گولہ باری سے نورین سخاوت نامی خاتون زخمی ہوگئيں۔
بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو پیغام ، ویڈیو دیکھیں
سماہنی سیکٹر کے گاوں بڑوھ میں بھارتی گولہ باری سے 2 خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی شناخت ثریا بی بی اور آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ہری پور، تندڑ کھنمباہ، چوکی، کھوئی رٹہ، چھمب سیکٹر، مناور اور متیانوالی کےعلاقوں ميں بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے باعث لوگ گھروں ميں محصور ہوگئے۔
کچھ روز قبل بھی بھارتی فورسز نے شہری آباد پر فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس میں 3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مقبوضہ کشمير ميں دھماکا، 40 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر لگایا تھا۔
پلواما واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینک کر فرار ہوگئے۔
پاکستان نے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا
پاک فضائیہ نے 27 فروری کی صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں ’’مگ 21‘‘ کو نشانہ بنایا تھا جس میں سے ایک طیارہ آزاد کشمیر کے کوئی رٹہ سیکٹر اور دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا۔ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آزاد کشمیر سے گرفتار کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جسے یکم مارچ کی رات واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔