بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کی میت آج پہنچے گی

تصویر: نکھل شرما
تصویر: نکھل شرما
تصویر: نکھل شرما

بھارتی پائلٹ کی بحفاظت حوالگی کے جواب ميں بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکر اللہ کی میت آج پاکستان پہنچے گی۔

بھارتی ریاست راجستھان کی جےپور جیل میں قید پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدیوں نے 20 فروری کو پتھر مار مار کر قتل کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی قیدی شاکر اللہ جاسوسی کے الزام میں جیل میں قید تھا۔ 50 سالہ شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

پلوامہ حملے کا غصہ، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قتل

شاکر اللہ کی میت بھارتی پائلٹ کی واپسی کے بعد پاکستان کےحوالے کی جا رہی ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک آرمی نے گرفتار کیا تھا جسے گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھجوایا گیا۔

جمعرات 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فوجیوں کے قافلے پر خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

INDIAN PILOT

Shakirullah

Pakistan citizen

Tabool ads will show in this div