پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔

پی ایس ایل 4 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 6 وکٹ سے ہرادیا، 122 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

رائیلی روسو 35 اور شین واٹسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، احمد شہزاد 24 اور براوو 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، احسن علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ، ملتان سلطانز 121 رنز تک محدود

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 اور محمد الیاس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشنز پر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8، لاہور اور کراچی کے 6، 6  جبکہ ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

Multan Sultans

PSL4

PSL2019

Quettta Gladiators

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div