فلم ’‘لال کبوتر‘‘22مارچ کو ریلیز کی جائے گی

فلم ’‘لال کبوتر‘‘22مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

کرائم ڈرامہ فلم ‘لال کبوتر‘میں کراچی میں ہونے والے جرائم پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہر کے تاریک پہلو کی عکاسی کی گئی ہے۔

اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے پر آ مادہ ہوجاتے ہیں جبکہ ان کے مقابل اداکارہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں جس کے لیے وہ عدیل احمد کی مدد لیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔

کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

mansha pasha

Ahmed Ali Akbar

Laal Kabootar

Nehr Ghar Production

Rohail Hyatt

Tabool ads will show in this div