پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ، ملتان سلطانز 121 رنز تک محدود

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے، براوو اور سہیل تنویر نے 3، 3 شکار کئے۔
پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے، براوو اور سہیل تنویر نے 3، 3 شکار کئے۔
Squad Goals!@sohailmalik614 4 overs 3 wickets for 19.@DJBravo47 4 overs 3 wickets for 19. ???#HBLPSL #KhelDeewanoKa #MSvQG pic.twitter.com/1nhcZiSQek
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2019
پی ایس ایل 4 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ 20 اوورز میں پوری ٹیم کو 121 رنز پر آؤٹ کردیا۔
[caption id="attachment_1468007" align="alignnone" width="685"]
ملتان سلطانز کی جانب سے جونسن چارلس 46، شعیب ملک 21 اور عمر صدیق 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔
پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جیمز ونس 9، ٹام مورس 9، ڈینیئل کرسٹیان 2، شاہد آفریدی 4، نعمان علی 3، محمد الیاس 2 اور محمد عرفان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد عباس نے ایک رن بنایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیوائن براوو اور سہیل تنویر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے 2 اور حسنین نے ایک شکار کیا۔