کراچی والوں کو غیر معیاری اشیاء کھلانے والے ہوشیار ہوجائیں

Mar 01, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/SFA-Raid-FB-Area-KHI-PKG-01-03-Kami.mp4"][/video]

کراچی کے شہريوں کو غير معياری اشياء کھلانے والے ہوشيار ہوجائيں، کھانے پينے کي اشيا فروخت ضرور کريں مگر صفائي کا خيال رکھيں ورنہ سندھ فوڈ اتھارٹي کارروائی کرے گی ۔

کراچي کے گندے ريسٹورنٹس کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹي نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ، سندھ فوڈ کی ٹیم نے شاہراہ پاکستان پر مشہور بروسٹ کی شاپ پر چھاپہ مارا تو صفائی کی انہتائی ناقص صورتحال سامنے آئی ، ریفریجریٹر فریج اورکھانے پینے کی اشیا میں لال بیگ اورکیٹرے پائےگئے ۔

شاپ میں گندگي تو گندگي، زائد المعياد اشياء سے بروسٹ تيار ہوتا تھا تاہم سندھ فوڈ اتھارٹي نے بروسٹ شاپ کو عارضی سیل کرکے 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھي کرديا۔

فوڈ اتھارٹي کی ٹیم نے نمونے بھی لیبارٹری جانچ کے لئے بھیج دیئے، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔

raid

seal

Sindh Food Authority

Karachi broast

Tabool ads will show in this div