کیا علی محمد خان بھارتی پائلٹ کو چائے پینا سکھائیں گے؟

گرفتار بھارتی پائلٹ کی چائے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جہاز گرانے کے بعد ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا جہاں ان کی خوب خاطر تواضع کی گئی اور وہ پاکستانی فوج کے رویہ سے متاثر ہوگئے جس کا اظہار انہوں نے اپنی گفتگو میں کیا۔

ابھی نندن کی چائے پیتے ویڈیو بعض سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آئی کہ ’میک چائے ناٹ وار‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ہر چیز کا حساب کتاب رکھنے والے صارفین نے ابھی نندن کی جائے کو انتہائی مہنگی قرار دے دیا ہے جس کی قیمت ایک مگ 21 طیارہ کی صورت میں چکانا پڑی۔

بعض تنقیدی نگاہ رکھنے والے صارفین نے البتہ ابھی نندن کے چائے پینے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ چائے کی چسکی لیتے وقت اونچی آواز نہیں آنی چاہئے۔

چائے کے اس مباحثے میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بھی کود گئے ہیں اور نریندر مودی کو اپنے قیمتی مشورے سے نوازا ہے۔

علی محمد خان نے ابھی نندن اور اپنی دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ مودی صاحب اپنے پائلٹس کو جہاز اُڑانا نہیں سکھا سکتے تو چائے تو پلا دیا کرو۔ چائے پلانے ادھر بھیج دیتے ہو۔ ہم نے چائے پلا دی ہے کل آکے لے جانا۔

وزیر مملکت نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے وہ خاصی دلچسپ ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سڑک کنارے عام سے ہوٹل میں بیٹھے سن گلاسز لگائے چائے کی چسکیاں لے رہے ہیں اور عین اسی وقت کیمرہ مین نے تصویر لی ہے۔

تصویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علی محمد خان نے چائے سے پہلے کباب پر ہاتھ تو صاف کیے ہیں مگر پلیٹ صاف نہیں کیا اور کافی کباب پلیٹ میں بچ گئی ہے جو شاید اسراف کے زمرے میں آجائے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد کیا ہوسکتا ہے اس پر علی محمد خان کے فالوورز کے خیالات آپ سے شیئر کرتے ہیں۔

صابر علی خان نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’ آپ کو بھی انکے ساتھ روانہ کر دیتے ہے وہاں جا کر سب کو چائے پینا سکھائے۔‘

ماہا نامی صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ ’ آپ نے بھی فیصل واوڈا سے چیپ اسٹنٹس سیکھ لیے ہیں۔ ویسے پوری پی ٹی آئی میں شاید یہی کلچر ہے۔ مزاق اڑانا۔

TENSION

SURGICAL STRIKES

Tabool ads will show in this div