بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو پیغام ، ویڈیو دیکھیں

بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ۔

گرفتار بھارتي پائلٹ ابھي نندن نے رہائی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج کابہت معترف ہوں،  بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھا کر پیش کرتاہے، لوگ بھارتی میڈیا کے بہکاوے میں آجاتے ہیں، بھارتی میڈیا آگ اور مرچیں لگا کر خبریں دیتا ہے ۔

اس کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت پروفيشنل ہے، میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ پاکستان ایئرفورس نے ہٹ کیا، پیراشوٹ سےاترتے وقت میرے ہاتھ میں پستول تھا لیکن نیچے لوگ بہت زیادہ تھے اس لیے ہتھیارپھینکنا پڑا۔

 بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھاگنے کی کوشش کی تومیرے پیچھے لوگ آگئے ، مقامی لوگوں نے مجھے پکڑا، لوگوں کا جوش بہت زیادہ تھا تاہم پاک فوج نے مجھے لوگوں سے چھڑایا اور پاک فوج کے یونٹ میں لاکر میرا علاج کروایا گیا۔

دوسری جانب گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے ۔

IMRAN KHAN

WAGHA

VIDEO MESSAGE

TENSION

SURGICAL STRIKES

King Abdullah II

INDIAN PILOT

ABHINANDAN

Tabool ads will show in this div