کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دالبندین میں 10، خضدار8، قلات7، نوکنڈی 6، لسبیلہ، پسنی 4، سبی، بارکھان 2، پنجگور 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، گوادر، پسنی اور ژوب میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، ژوب 4، قلات 5، بارکھان 8، تربت 14 اور سبی میں 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، قلات اور مکران میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

MET OFFICE

Balochistan rain

Tabool ads will show in this div