بھارت نے حملے کی دوبارہ غلطی کی تو پاکستان کا جواب تاریخ یاد رکھے گی،پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے،اگر بھارت نے دوبارہ حملے کي غلطي کي تو ايسا جواب ديں گے کہ تاريخ ياد رکھے گي ۔

وزيردفاع پرويز خٹک نے پارليمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ  بھارت کي جانب سے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانا صدي کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں ميں ہے۔

انھوں نے کہا کہ گارنٹي ديتا ہوں کہ پلوامہ حملے ميں پاکستان کا کوئي ہاتھ نہيں۔ وزیر دفاع نے پیشکش کی کہ بھارت کے ساتھ ہرمسئلے پر گفتگو کرنے کيلئے تيار ہيں۔

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ درست ہے،شیری رحمان

اس سے قبل، پیپلزپارٹی کی رہنما شيری رحمان نے کہا کہ جارحانہ کارروائي کي شروعات بھارت نے کي،ہم پاکستان کي سالميت کے ساتھ کھڑے ہيں،کوئي ملک ايک جيسا کبھي نہيں رہتا۔

PERVEZ KHATTAK

Joint session

Tabool ads will show in this div