جنگ ہوئی تو بھارت کا بھی نقصان ہوگا، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کسي غلط فہمي ميں نہ رہے،جنگ ہوئي تو ان کا بھي نقصان ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراطلاعات فواد چوہدري نے سرحد پار بھارتي عوام کو پيغام دیا کہ وزیراعظم نريندر مودي اليکشن کے ليے کشيدگي بڑھا رہے ہيں اور ايسي خبريں پہلے سے تھيں۔ انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئي تو سب سے زيادہ نقصان پنجاب کے لوگوں کو اٹھانا پڑے گا۔

پاکستان کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،شاہ محمود

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جنگ کسي کي سگي نہيں، ہار جيت غلط فہمي ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ بھارتي عوام اپنے وزيراعظم نريندر مودي سے ہوشيار رہيں، بھارتي عوام مودي کے اليکشن کيلئے اپنے ملک کا نقصان نہ کريں۔

Joint session

FAWAD CHAUDARY

Tabool ads will show in this div