پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر کھول دی گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کی جانے والی پاکستانی فضائی حدود 48 گھنٹوں بعد بحال کر دی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کي فضائي حدود دوپہر 4 بجے کے بعد کھلنا شروع ہو جائے گي جبکہ کمرشل پروازيں شام 6 بجے سے آپريٹ ہوں گي۔

کراچي، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کي فضائي حدود کھول دي گئي ہے جبکہ پہلے مرحلے ميں کراچي کي فضائي حدود کھولي جائے گی۔

پاک بھارت کشیدگی، جزوی پروازوں کا شیڈول بھی کل تک معطل

ترجمان کے مطابق فی الحال لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد کي پروازوں کا فيصلہ نہیں ہو سکا جبکہ ايک گھنٹے کے اندر فضائي حدود کا نوٹم جاري کر ديا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا تھا جس کےتحت ترجیحی بنیادوں پر مخصوص پروازیں چلنی تھی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی جیٹ طیارے کو مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔

FLIGHT OPERATION

INDIAN PILOT

Pakistan Airspace

Tabool ads will show in this div