بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ کشیدہ صورتحال میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے،اقوام متحدہ

عالمی برادری کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نند کی رہائی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے نام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریز نے اپنے پیغام میں ان کے فیصلے کا نہایت شاندار الفاظ میں خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ کشیدہ صورتحال میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے،پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک باہم کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائیں،اس حوالےسے دونوں ممالک کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

UNITED NATIONS

ANTONIO GUTERRES

INDIAN PILOT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div