پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،دفترخارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ آج سہ پہر بھارتی پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان

ابھی نندن کی رہائی کا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین آصف علی زرداری نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گا،شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشيدگي کم کرنے کے ليے بھارتي پائلٹ ابھی نندن کو رہا کررہے ہيں۔

wahga border

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div