پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز نے افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 133 رنز ہی بناسکی تھی۔

پی ایس ایل 4 : لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 134 رنز کا ہدف

کراچی کنگز نے شروع سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کرلیا، لیام لیونگ اسٹون 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، افتخار احمد نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، عماد وسیم بھی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم 11، کولن منرو 15، کولنگ انگرام 12 اور محمد رضوان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید جانیے : پی ایس ایل 4 کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہی ہونگے، احسان مانی

لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لیمی چین نے 17 رنز دے کر 2، ڈیوڈ ویز، یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ تھری پوزیشنز پرہیں، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 6، 6  پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

chairman pcb

PESHAWAR ZALMI

Multan Sultans

Ehsan Mani

PSL4

PSL2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div