لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/LOC-Indian-Attack-Pkg-28-02-Hasan.mp4"][/video]

لائن آف کنٹرول پر بھارتي فوج کي سويلين آبادي پر فائرنگ اور گولہ باری سے تين خواتين سميت نو افراد زخمي ہوگئے ۔

اپنے طيارے تباہ کرانے کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرم جاری ہے، پونچھ سيکٹر پر بھارتي فوج نے ايک بار پھر فائر کھول ديا ، بھارتی فوج کی سول آبادي پر فائرنگ سے تين افراد زخمی ہوگئے۔

کوٹلی آزاد کشمیر کے منڈھول درہ شیرخان اور سہڑہ میں شدید بھارتی گولہ باری سے خاتون سميت چار افراد زخمي جبکہ تین مکانات تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیے : سیاسی و عسکری قیادت کا بھارتی جارحیت کی صورت میں متحد رہنے کا عزم

سماہني سيکٹر کے گاؤں بڑوھ ميں بھارتي گولہ باري سے دو خواتين شديد زخمي ہوگئيں جبکہ عوام گھروں ميں محصور ہونے پرمجبور ہیں۔

پانچوں سيکٹرز پر پاکستاني فورسز نے بھرپور جواب ديا اور شرانگيز بھارتي چوکيوں کو نشانہ بنايا گيا ۔

Tabool ads will show in this div